6 فروری، 2016، 12:58 PM

ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کی مکمل تیاری

ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کی مکمل تیاری

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکو نے کہا ہے کہ روس کے پاس معتبر شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی شام میں فوجی کارروائی کے لئے آمادہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکو نے کہا ہے کہ روس کے پاس معتبر شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی شام میں فوجی کارروائی کے لئے آمادہ ہورہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شام کی سرحد کے قریب ترک فوجیوں کی نقل و حرکت، مخفیانہ کارروائیاں، دہشت گردوں کی مدد اور دیگر متعدد شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی سنجیدگی کے ساتھ شام  پر فوجی یلغار اور حملے کی تیاری کررہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے شام کے صوبہ لاذقیہ کے قریب ترک فوج کے توپخانہ کے حملے پر امریکہ اور برطانیہ کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔

News ID 1861621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha